تمام مذہبی پیشواؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے دنیا کو امن کی طرف لے جایا جا سکتا ہے؛مشعال  حسین ملک

26

اسلام آباد،21دسمبر  (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق اورویمن ایمپاورمنٹ مشعال  حسین ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہو یا غزا پر انسانیت سوز مظالم ، دنیا کو امن کی طرف لے جانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ تمام مذاہب کے مذہبی پیشواؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے۔

 ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے کیک کٹنگ تقریب میں  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  مشال ملک کا کہنا تھا کہ  کرسمس کی تقریبات کا منانا بین الاقوامی سطح پر  محبت، بین المذاھب ہم آہنگی اور امن کا پیغام دیتا ہے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ  دنیا کے صدیوں پرانے مسائل سیاسی طور پر حل نہیں ہو سکتے، ہمیں اپنی بنیادی اصولوں پر کام کرنا ہوگا جن کا واحد حل بین المذاہب ہم آہنگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ ہو یا ہندوتوا، کینیڈا ہو یا غزا یہاں پر رنگ و نسل اور  مذہب کی بنیاد پر قتل و غارت جاری ہے جس پر تمام دنیا خاموش ہے۔