پاکستان بھر میں مذہبی تہوار کرسمس کی تیاریاں بھر پورطریقے سے جاری

76

 

اسلام آباد، 24 دسمبر(اے پی پی ):یسوح مسیح  کی پیدئش کی خوشیاں منانے لیے  دنیا  بھر کی طرح پاکستا ن میں  بھی مسیحیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کی تیاریاں بھر پورطریقے سے  جاری  ہیں۔  اس دن   کی مناسبت سے  خریداری کے لیے  شاپنگ مالز اور اسٹورز پر شہریوں کا  خاصا رش  نظر آ رہا ہے جہاں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی رعایت اور سیلز لگائی گئی ہیں۔

اس دن کو جوش و خروش اور مذہبی جذبے سے منانے کے لیے گھروں اور چرچز  کو رنگ برنگی روشنیوں، جھنڈیوں، سانتاکلاز کے مجسموں، کرسمس ٹری اور دیگر چیزوں کی مدد سے خوب سجایا جاتا ہے، بچے سینٹا کلاز کی آمد اور اس سے ملنے والے تحائف کے لیے  بھی خاصے پرجوش ہیں ۔

اس موقع پر  مسیحی ایک دوسرے کو کیک اور دیگر تحائف بھی دیتے ہیں ۔ بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں پر  کرسمس  کی تھیمز  سے سجے   خصوصی کیکس   اور مٹھائیوں کی فروخت بھی جاری ہے۔

سرکاری مسیحی ملازمین کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے حکومت نے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں مسیحی ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی پنشن کی رقوم پیشگی ادا کرنے کی ہدایت کی  ہے جبکہ  مسیحی ملازمین کے لئے چھبیس دسمبر کو اضافی سرکاری چھٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

کرسمس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو  یقینی بنانے کیلئے   پبلک مقامات اور چرچز میں اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔