اسلام آباد، 24 دسمبر(اے پی پی ): بانی قوم قائد اعظم کا یوم پیدائش ان کے کامل ریاست کے وژن پر عمل کرنے کے عہد کی تجدید کا وقت ہے، ایک ایسی ریاست جس کی بنیاد بین المذاہب، ہم آہنگی اور اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے احترام پر ہو۔
11 اگست 1947 کو اپنے خطاب کے دوران قائد کے خیالات حقیقی اخلاقی اقدار کے عکاس تھے جن میں اقلیتوں کو حقوق دیے گئے جنہوں نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔قائد اعظم محمد علی جناح کا وژن تھا کہ پاکستا ن ایک ایسی ریاست کی ترجمانی کرے جہاں رہنے والے ہر فرد کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو ۔











