سرگودھا، 18 جنوری (اے پی پی):سردیوں میں لوگ چند روایتی چیزوں کو خوب انجوائے کرتے ہیں،اگر ایسا کہیں کہ ان سوغاتوں کے بغیر موسم سرما کا مزا ادھورا ہے تو غلط نہ ہو گا۔سوپ بھی انہی سوغاتوں میں سے ایک ہے۔جس سے لوگ ناصرف سردی کو دور کرتے ہیں بلکہ اس سے موسمی بخار،زکام اور گلے کی خراش سے نجات حاصل کرنے کے لئے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
شاہینوں کے شہر سرگودھا میں جگہ جگہ سوپ کے سٹال لگ گئے ہیں لیکن خان سوپ والے کے پاس سوپ کا اعلیٰ معیار ہونے کی وجہ سے ان دنوں خوب رش ہے جہاں بچے ہوں یا بڑے سب یہاں سوپ سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔انڈے کے ساتھ چکن سوپ جو بھی پیتا ہے وہ دوبارہ یہاں کار خ ضرورکرتا ہے۔