صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

22

لاہور، جنوری 27(اے پی پی): صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے پیش نظر شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی روانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کے تحت بند روڈ پیکیج ون اور ٹو کا تفصیلی دورہ کیا اور کاموں کے معیار کا جائزہ لیا۔ جاری ترقیاتی کاموں کے بارے صوبائی وزیر کو تفصیلاً بریفننگ میں بتایا گیا کہ بند روڈ پیکیج ٹو سگیاں تا بابو سابو کا 65 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا جبکہ پیکیج ون نیازی چوک تا سگیاں کا  75 فیصد سے کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انھیں بتایا گیا کہ پیکیج ون کے تمام سب ویز مکمل کر لئے گئے۔ اظفر علی ناصر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی بر وقت تکمیل کے لئے تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ یہ ایک مشکل منصوبہ ہے جسے ہر صورت مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔ اظفر علی ناصر نے کہا کہ بند روڈ پیکیج ون اور ٹو پر دن رات کام جاری ہے۔ پیکیج ون اور ٹو کے کام کو ٹارگٹ کے مطابق ہر صورت وزیر اعلیٰ پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن پر مکمل کیا جائے۔