پاکستانی خاتون کرکٹرز ندا ڈار اور فاطمہ ثنا کا مسلم ہینڈز اسکول آف ایکسیلنس اسلام آباد کا دورہ

0

 

اسلام آباد، 24 جنوری (اے پی پی ):پاکستانی خاتون کرکٹرز ندا ڈار اور فاطمہ ثنا نے آج مسلم ہینڈز اسکول آف ایکسیلنس اسلام آباد کا دورہ کیا۔دونوں کرکٹرز نے اسکول کے مختلف حصّوں کا دورہ کیا، طالبات کے ساتھ دلچسپ بات چیت کی اور ان کو اپنے تجربات کے متعلق بتایا۔فاطمہ ثنا اور ندا ڈار نے اسکول گراؤنڈ میں بچیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔