اسلام آباد ۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے162بہاولنگر 3سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار احسان الحق باجوہ ایک لاکھ 14ہزار284ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار خلیل احمد 97 ہزار 871ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔











