این اے166بہاولپور3سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارسید سمیع الحسن گیلانی 62ہزار148ووٹ لے کر کامیاب

20

اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کےحلقہ این اے۔166بہاولپور۔ III سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارسید سمیع الحسن گیلانی 62ہزار148ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس عباسی 48 ہزار599ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب50.34فیصد رہا۔