اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133قصور 3سے آزاد امیدوار عظیم الدین زاہد ایک لاکھ 30ہزار 696ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمد اسحاق خان ایک لاکھ 19ہزار 939 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب50.62 فیصد رہا۔











