عام انتخابات 2024؛581 اُمید وار کراچی سے قومی اسمبلی کی 22 نشتوں پر مدِ مقابل

35

کراچی، 06 فروری(اے پی پی ):8 فروری فیصلے کا دن ، عام انتخابات 2024  کی بغل بجنے کے ساتھ ہی شہر ِ قائد میں سیاسی دنگل سج گیا اور تمام جما عتو ں کے رستم اپنے اپنے حریفوں سے مقابلے اور اُنہیں ہرانے کے لیئے تیار نظر آرہے ہیں ۔شہر ِقائد جو کے 1 کروڑ 72  لا کھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے ملک کا معاشی حب کہلا ئے جا نے کے باعث اس شہر کو بھا ری اکثریت سے جیتنا ہر سیا سی جما عت کا ہدف رہا ہے ۔عام انتخابات 2024  میں کراچی سے قومی کی 22  جبکہ صوبائی کی 42 نشتوں پر مقابلے ہو نگے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جا ری کردہ انتخابی فہرست کے مطا بق کُل 581 اُمید وار کراچی سے قومی اسمبلی  کی 22  نشتوں پر مدِ مقابل ہونگے جس میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے والے اُمید وار بھی شامل ہیں۔

عام انتخابا ت 2024 میں کراچی سے قومی اسمبلی کی نشتوں پر مقابلے کا احوال یہ ہے کہ ضلع شرقی سے NA  کے 4حلقوں پر 120 اُمیدوار قسمت آزما ئیں گے ،  جبکے ضلع وسطی کی 5 نشتوں پر 113 اُمیدوار مدِ مقابل ہو نگے ۔ضلع کو رنگی کی 3 نشتوں پر 87 جبکے ضلع جنوبی کی 3 نشتوں کے لیئے 76 اُمید وار انتخابی دوڑ لگا ئیں گے ۔ضلع غربی کی تین سیٹوں کے لیے 72 اُمیدوار عوام کے فیصلے کے منتظر ہو نگے ۔ ضلع ملیر کراچی کی 3 نشتوں پر 65 اُمیدوار انتخابات لڑینگے جبکے ضلع کیما ری کی 2 نشتوں پر سیا سی جما عتوں کے 48 نما ئندے انتخابی عمل کا حصہ بنینگے ۔

واضع رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر سے 175 سیاسی جماعتوں کو انتخابات 2024 میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا ہے اورووٹنگ کے لیے جما عتی بنیا دوں پر لڑنے والوں کو 150 انتخابی نشانات دیئے گئے ہیں جبکہ آزاد حیثیت سے انتخا با ت کا حصہ بننے والے اُمیدواروں کو مجمو عی طور پر 174  انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں ۔