اسلام آباد (اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کے حلقہ این اے 87 خوشاب 1 ووٹروں کی کل تعداد 489879ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 251900 ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 237979ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 345سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 70خواتین کے لیے اور 70مردوں کے لیےمخصوص ہیں جبکہ باقی 205پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1003ہے جن میں 523مردوں کے لیے اور 480خواتین کے لیےہیں۔











