پنجاب  اسمبلی کے حلقہ پی پی 71  سرگودھا 1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صہیب احمد ملک 55 ہزار50ووٹ لے کر کامیاب

17

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 71 سرگودھا 1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صہیب احمد ملک 55 ہزار50ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے  ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نعیم حیدر 49 ہزار76ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب53.87فیصد رہا۔