سکھر،23مارچ(اے پی پی): ایک الگ اور آزاد وطن کے حصول کی بے مثال جدوجہد کرنے والے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ طالبات نے یوم پاکستان کے حوالے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے اور قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر میڈم صدرہ،عبدالجبار سومرو، عامر شیخ نے کہا کے نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد اور تحریک پاکستان کے بارے میں آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ آنے والے کل میں ملک کو روشن اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا رسکیں۔