فیصل آباد؛ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی گٹر کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونیوالوں کے اہل خانہ سے  اظہار تعزیت

18

فیصل آباد، 25مارچ (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف فیصل آبادمیں واسا کے ہلاک ہونیوالے سیور مینوں آصف مسیح اور شان مسیح کی رہائش گاہ پر گئے جو سیوریج کی صفائی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آصف مسیح کے والد الیاس مسیح اور شان مسیح کے والدمشتاق مسیح سے ملاقات کی اور مریم نواز نے متوفی کے بچوں کو گودمیں بٹھا کر پیار کیاجبکہ متوفی کی والدہ کو دلاسابھی دیا۔

  اس موقع پر  نواز شریف نے کہا کہ آصف اور شان کے دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے کا بے حد دکھ ہے،واسا کو اپنے سیور مینوں کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ورکرز کیلئے آکو پیشنل سیفٹی کٹس دی جارہی ہیں،ہر ورکر میرے لئے اہم ہے، ہر جان قیمتی ہے۔

اس دوران سینئر وزیر  مریم اورنگزیب، پرویز رشید، طلا ل چوہدری، خلیل طاہر سندھو، مسلم لیگ کے دیگر رہنما، چیف سیکرٹری، آئی جی کمشنر،آر پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔