قصور پولیس کا  پتنگیں بنانے والی فیکٹری  پر چھاپہ،600 پتنگیں ،خام مال برآمد اور  02 ملزمان گرفتار

0

قصور،29مارچ(اے پی پی):پتنگیں بنانے والی فیکٹری سے بڑی کھیپ پکڑ لی گئی، 600 پتنگیں اور 02 ہزار سے زائد پتنگوں کا خام مال برآمد جبکہ  02 ملزمان  گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس ترجمان  کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او قصور کی ہدایت پر قصور پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی ایس پی CIA سلیم اللہ لاشاری اور سب انسپکٹر نبیل احمد پر مشتمل ٹیم نے کھڈیاں کے علاقہ سے پتنگ سازی کی فیکٹری پکڑ لی،فیکٹری سے تیار شدہ 600 پتنگیں جبکہ 02 ہزار سے زائد پتنگوں کا خام مال برآمد کر لیا جبکہ قصور کے رہائشی دو ملزمان شہزاد ولد عبد الستار اور اکمل عرف باؤ مسیح کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے کھڈیاں کے علاقے میں پتنگیں بنانے کی ایک فیکٹری بنا رکھی تھی جو قصور سمیت دیگر اضلاع کو پتنگیں سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج جبکہ پتنگ فروشی کی چین توڑنے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے سی آئی اے ٹیموں کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔