ملتان؛پی ایچ اے ریکوری برانچ کی کارروائی،کروڑوں کے نادہندہ نجی بینک کے متعدد بورڈز قبضے میں لے لئے

0

ملتان،25 مارچ (اے پی پی ):  پی ایچ اے ملتان ریکوری برانچ کی بڑی کارروائی،کروڑوں کے نادہندہ نجی بینک کے متعدد بورڈز قبضے میں لے لئے،معروف نجی بینک پی ایچ اے کا نا دہندہ تھا۔

 کارروائی پی ایچ اے ایکٹ 2012کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، بینک کو متعدد نوٹسز جاری کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

اس موقع پر ترجمان پی ایچ اے  نے کہا ہے کہ ادارے کی سیلف انکم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا بلا تفریق کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، نادہندگان سمیت غیر قانونی اور غیر میعاری بورڈز کے خلاف کارروائی سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق مستقبل میں مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گے۔ ادارے کی آمدنی میں اضافے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔تمام نجی بینکوں اور کیمپوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔