کمشنر ساہیوال کی سڑکوں پر جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

0

ساہیوال، 25 مارچ(اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے علامہ اقبال روڈ اور شہر کے دیگر سڑکوں پر جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مڈھالی روڈ کی تعمیر پر فوکس کیا جائے، فتح شیر روڈ اور دیگر روڈز پر ٹف ٹائل لگانے کے لئے لیولینگ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کی ۔ کمشنر نے عارفوالا روڈ، جی ٹی روڈ اور پاک پتن روڈ کی تزئین آرائش کے کام کو بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے ایکسین اریگیشن عمر ابرار شیخ نے بتایا کہ شہر سے گزرنے والی نہروں کے کناروں سے بھل صفائی کے دوران نکالی گئی مٹی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ راجباہ9ایل کی پاک پتن چوک تک دائیں سائیڈ کی 70جبکہ بائیں سائیڈ کی100فی صد صفائی کر دی گئی ہے جس پر کمشنر شعیب اقبال سید نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس  میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، اے سی جنرل علیزہ ریحان،ایکسین اریگیشن عمر ابرار، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔