نوشہرو فیروز ؛ پاکستان کا84 یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

22

 

نوشہروفیروز، 23 مارچ (اے پی پی): پورے ملک کی طرح ضلع نوشہروفیروز میں میں پاکستان کا84 یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفیس کے سامنے منعقد کی گئی جس میں قومی پرچم لہرایا گیا ۔ تقریب میں  محکمہ روینیو، محکمہ پولیس، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ تعلیم  اورضلع کے دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ شہریوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب میں قومی پرچم لہرانے کے بعد اسکاؤٹس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس سے مین روڈ تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن کبھی نہیں بھولتی  اس لئے ہم بحیثیت پاکستانی ہر سال 23 مارچ کو یوم قرارد اد پاکستان کو بطور یوم پاکستان مناتے ہیں۔ اس قرارداد کی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا اور ہم اپنے ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد مستقیم قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارباب علی اجن، پرنسپال گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر محمد افضل میمن اور دیگر نے خطاب کیا۔