گورنر پنجاب محمد پلیغ الرحمن سے امریکن ماہرین تعلیم اور کنیئرڈ کالج کی فیکلٹی ممبرز پر مشتمل اعلی سطحی وفد کی ملاقات

24

 

لاہور 02 مارچ(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد پلیغ الرحمن سے امریکن ماہرین تعلیم  اور کنیئرڈ کالج کی فیکلٹی ممبرز پر مشتمل اعلی سطحی وفد نے پرنسپل کنیئرڈ کالج پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ کی قیادت میں ملاقات کی۔

وفد میں وائس پرنسپل کنیئرڈ کالج ڈاکٹر غزالہ یعقوب، فیکلٹی ممبرز زبدہ ضیاء ، ماہا جمیل اور گلوبل یوتھ ایمبیسیڈر فار یو این رضوان انور شامل تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان یو ایس ایکسچیج پروگرام کے تحت تعلیم کے شعبے میں تعاون ،  تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایکسچیج پروگرام کے تحت تعلیمی شعبے میں تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط ہوں گے۔ ملک کی ترقی اعلی تعلیم اور تحقیق کے فروغ سے وابستہ ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یو ایس اے کا پاکستانی طلبہ کو فل برائٹ سمیت مختلف سکالرشپس اور ایکسچیج پروکرام کےذریعے اعلی تعلیم کے مواقع دینے میں تعاون قابل قدر ہے۔