پشاور، 23مارچ(اے پی پی): زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پشاور میں بھی رات مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا گیا۔ایک گھنٹے کے دوران تمام اداروں سمیت ریسکیو 1122 نے بھی ارتھ آور منایا اور اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دیں تاکہ کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔