چنیوٹ؛ یوم پاکستان کے موقع پر یادگار شہداء پر سلامی کی پُروقار تقریب کا انعقاد

27

 

چنیوٹ،23 مارچ (اے پی پی):   یوم پاکستان کے موقع پر یادگار شہداء چنیوٹ پر سلامی کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ڈی پی او عبداللہ احمد, دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی،ملک پاکستان کے استحکام کیلئے دعا کروائی گئی۔

 اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے ہمارے لئے سب سے پہلے ملک پاکستان ہے،ہم سب کی پہچان ہمارے ملک سے ہے سب پاکستانیوں کو ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،ملک پاکستان کی سلامتی،دفاع کیلئے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔