ڈیرہ غازی خان، 13 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر نگہبان رمضان پیکج کی ترسیل جاری ہے ڈی جی خان ڈویژن میں2لاکھ 95 ہزار گھرانوں میں خشک راشن تقسیم کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ نگہبان رمضان سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے نادار گھرانوں میں 754401 راشن بیگز تقسیم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو قطاروں میں کھڑا کرنے کی بجائے گھر گھر راشن کی تقسیم جاری ہے اور گاڑیوں اور افرادی قوت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید آن لائن نظام سے ہر راشن بیگ کی ڈیش بورڈ پر اندارج یقینی بنایا جارہاہے۔کمشنرنے کہا کہ صرف رجسٹرڈ خاندان ہی نگہبان پیکج سے مستفید ہوں گے۔ہر رجسٹرڈ نادرا گھرانے تک ان کا حق پہنچایا جائیگا۔پولیس ڈیوٹی میں نگہبان رمضان پیکج کی محفوظ ترسیل کرائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ18 کلو کے راشن بیگ میں دس کلو آٹا کے علاوہ 2،دو کلو کے چاول،چینی،گھی اور بیسن شامل ہیں۔کمشنر نے کہا کہ شہری بسپ میں رجسٹرڈ موبائل فون آن رکھیں۔انتظامیہ کی ٹیمیں گھروں کی دہلیز تک پہنچ کر عزت وتکریم کے ساتھ راشن بیگز دیں گی۔











