سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،سینکڑوں پتنگیں و ڈوریں برآمد ،2ملزمان گرفتار

27

سیالکوٹ،26اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے پتنگ مافیا کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

  ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی رانا محمود الحسن کی سربراہی میں تھانہ کوتوالی انسپکٹر  محمد صدیق بھٹی اور انسپکٹر  زاہد محمود نے اپنی  ٹیم ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے محلہ ووڈ سٹریٹ  گرین  کے رہائشی پتنگ فروش کاشف ولد صفدر اور عبداللہ ولد محمد کاشف کے گھر سے 600 عدد پتنگیں ،کیمیکل ڈور کی بڑی چر خیاں  27 عدد اور چھوٹے  سائز کی15کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے ملزما ن کو گرفتار کر لیا  ۔

اس موقع پر ڈی  ایس پی رانا محمود الحسن  نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے  تحت مقدمات درج کر کے  مزید تفتیش  شروع کردی ہے جس سے مزید برآمدگی  عمل میں لائی جائے  گی  ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو پتنگ بازی   دور  رکھیں۔