پشاور، 26اپریل(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کے دوران وزیر صحت نے کہا کہ صوبہ میں پولیو مہم دو مراحل میں چلائی جارہی ہے، پہلے مرحلہ میں 29 اپریل سے 3 مئی تک 14 مکمل اضلاع اور 8 جزوی اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم چلائی جائیگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 2 مئی سے 6 مئی تک پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی۔











