ملتان،20 اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے اچانک رورل ہیلتھ سنٹر شیر شاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو فراہم سہولیات،حاضری اور ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا اور مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے اور بچوں و حاملہ خواتین کی مکمل ویکسی نیشن چارٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا۔
رضوان قدیر نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹرز میں گائنی،ایکسرے ،ہیپاٹائٹس سکریننگ سمیت تمام سہولیات میسر ہیں اور کہا رورل ہیلتھ مراکز پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے اور مریضوں کیلئے ٹیسٹ اور ادویات کی بلا معاوضہ فراہمی ترجیح ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کے شدید رش والے مراکز صحت کو اپ گریڈ کریں گے۔











