سرگودھا؛ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ قیام

29

سرگودھا،02 مئی (اے پی پی):35 لاکھ کی آبادی کے شہر سرگودھا کے لیے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ آغازکر دیا گیا ہے۔

ایم ایس سرگودھا فیصل مسعود ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر مشتاق احمد بشیر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ اس سلسلے میں فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کاایک بڑا رقبہ جو بے کار پڑا تھا کو اس مقصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ یہ 170 بستروں پر مشتمل ہسپتال ہو گا ۔ جہاں پر ہارٹ کی تمام  بیماریوں بشمول سرجری کاعلاج کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ سنٹر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔