ملتان؛ ڈپٹی کمشنر  رضوان قدیر کا  ورکرز ویلفیئر سکول کا دورہ

6

ملتان 02 مئی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا اچانک ورکرز ویلفیئر سکول کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز ،آئی ٹی لیب اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ اور بریفنگ لی اور سکول میں قائم انٹر کے گرلز و بوائز امتحانی مرکز کی انسپکشن اور اساتذہ کی حاضری چیک کی اور صفائی کا معیار مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 رضوان قدیر نے کہا ورکرز ویلفیئر سکول مزدروں کے بچوں کو مثالی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا مثالی ادارہ ہے اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں کی فیکلٹی نجی سیکٹر کے مقابلے میں بہترین صلاحیتوں کی حامل ہے اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے مراکز میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات قابل تحسین ہے۔