شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ،عوام الناس کا اعتماد شفافیت سے ہی بحال کیا جا سکتا ہے؛ نبیل جاوید

4

 

لاہور ،6 مئی ( اے پی پی ): سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے ڈی جی پیلرا کیپٹن ریٹائرڈ اکرام الحق کی ملاقات ۔نبیل جاوید نے ڈی جی پیلرا کو چارج سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی جی پیلرا نے ایس ایم بی آر کو جاری پروجیکٹس  پر بریفنگ دی ۔نبیل جاوید نے ڈی جی پیلرا کو  وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجیحی منصوبوں پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی اور کہا کہ بیرون ملک شہریوں کو پراپرٹی ٹرانسفر کے منصوبے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ایس ایم بی آر نے تمام پروجیکٹس کی بر وقت تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ،عوام الناس کا اعتماد شفافیت سے ہی بحال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹیلائز یشن دور جدید کا اہم ترین تقاضا ہے،ای رجسٹریشن ،پلس، موضع جات کی ڈیجیٹل مارکنگ ماڈل ای رجسٹریشن سنٹرز کا قیام ترجیحات میں شامل ہے ۔