آر پی او سرگودھا کی زیر صدارت زیرِتفتیش مقدمات کے حوالے سے اجلاس

6

 

سرگودھا،6مئی  (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا شارق کمال صدیقی کی زیرِصدار ت زیرِتفتیش مقدمات کے حوالے سے اجلاس کا انعقادکیا گیا۔اجلاس میں ریجنل انوسٹی گیشن برانچ کے پولیس افسران نے شرکت کی اورزیرِتفتیش سنگین نوعیت کے مقدما ت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس پی آر آئی بی اظہر یعقو ب نے زیرِتفتیش مقدمات کی پراگریس کے متعلق بریفنگ دی۔ اس دوران آر پی او کاکہنا تھا کہ زیر ِتفتیش سنگین مقدمات کوجلد میرٹ پر یکسو کریں، تمام مقدمات میں خود ملاحظہ موقع پر جا ئیں اور ضلعی پولیس کی طرف سے کی گئی مقدمات کی تفتیش کا از سرنو جائزہ لیں اور تمام پہلوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے تفتیش مکمل کی جائے۔آر پی اونے کہاکہ اس سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے۔