کوئٹہ ، 24 مئی(اے پی پی)؛ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوش گوار ہوگیا ،سخت گرمی کے بعد بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جہاں ایک جانب موسم خوشگوار وہاں شہریوں نے پارکوں کو رخ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوںمیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے شروع ہوا ہے۔کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ہزار گنجی ہنہ اوڑک اور دیگر تفریہی مقامات کا رخ کرلیا۔ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے پارکوں کا رخ کرلیا۔
شہریوں کا کہنا تھاکہ موسم گرماکی بارش سے گردغبار کا بھی خاتمہ ہوا ہے بارش سے جہاں ایک جانب موسم خوشگوار ہوا وہاں نزلہ زکام اور بخارجیسی موسمی بیماریوں کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا۔











