وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر زیارت پہنچ گئے

17

زیارت، 24مئی(اے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر زیارت پہنچ گئے۔ زیارت پہنچنے پر کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی، ڈی آئی جی پرویز احمد عمرانی اوراعلیٰ حکام نے وزیر اعلٰی بلوچستان کا استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو زیارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،زیارت دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ عوامی جرگے میں مقامی عمائدین اور عوام سے ملاقات بھی کریں گے۔