برمنگھم،25 مئی(اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے ہمارا کامبی نیشن سیٹ ہو رہا ہے، پچھلی سیریز میں ہم مختلف چیزیں ٹرائی کر رہے تھے۔
ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ شروع میں بولنگ ملے یا بعد میں فرق نہیں پڑتا، کبھی کبھار پلان سے ہٹ کر بولرز کو استعمال کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشن ساتھ دے گی تو نیا بال بھی کرسکتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ جہاں بولنگ ملے وہاں ٹیم کے لیے اچھا کروں۔