راولپنڈی؛ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ذیشان عاشق ملک کا10محرم الحرام کےمرکزی عزاداری جلوس کےسکیورٹی انتظامات کاجائزہ

15

راولپنڈی ،17جولائی  (اے پی پی): آرپی اوراولپنڈی ریجن بابرسرفراز الپااورکمشنرراولپنڈی انجینئرعامرخٹک،محرم الحرام کےمرکزی جلوس کےسیکورٹی انتظامات کی نگرانی کےلیےفیلڈمیں موجود،  معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ذیشان عاشق ملک نے10محرم الحرام کےمرکزی عزاداری جلوس کےسکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر سی  پی او سیدخالدہمدانی سمیت دیگرافسران بھی ہمراہ تھے۔

آرپی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا   نے کہا  کہ  تمام اسٹیک ہولڈرز،شہریوں کےتعاون سےامن وامان کی فضابرقراررکھنے کےلیےپولیس ٹیمیں شب و روز مستعد ہیں،منتظمین، امن کمیٹیوں، ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر موثر سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز نے جلوس کے روٹس پر پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سی پی او  نے  تمام فیلڈ افسران کو الرٹ ڈیوٹیز کی ہدایات کی۔ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کہا کہ  مرکزی جلوس سمیت تمام جلوس و مجالس کی ضلعی و پولیس کنٹرول رومز سے لمحہ با لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے،محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔