سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام

0

اسلام آباد،11مارچ(اے پی پی):ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اور نرخ مستحکم رہے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونا 3,06,000 (تین لاکھ چھ ہزار) روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 24 قیراط 2,62,345 (دو لاکھ باسٹھ ہزار تین سو پینتالیس) روپے اور 10 گرام سونا 22 قیراط 2,40,491 (دو لاکھ چالیس ہزار چار سو اکیانوے) روپے پر مستحکم رہا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جہاں سونا 2,910 (دو ہزار نو سو دس) ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔

چاندی کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں۔ فی تولہ چاندی 3,388 (تین ہزار تین سو اٹھاسی) روپے اور 10 گرام چاندی 2,904 (دو ہزار نو سو چار) روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی 32.50 (بتیس اعشاریہ پچاس) ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ میں استحکام کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا۔