ملتان27 مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحٰی کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دیں۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو عیدالاضحٰی سے قبل زیرو ویسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمپنی کنٹریکٹرز کو ایک ہفتے میں کوڑا کرکٹ کے مکمل خاتمے کا ٹاسک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید ایام میں قربانی کی آلائشوں کو بر وقت صاف کر کے ماحول میں بہتری لائیں گے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے صفائی انتظامات پر بریفنگ میں بتایا کہ کمپنی کے آوٹ سورس ناظم کے تحت صفائی میں نمایاں بہتری آئی۔
عیدالاضحٰی کے موقع پر خصوصی شکایات کیمپ فعال کئے جائیں گے۔ ویسٹ کولیکشن کی شرح بڑھا کر 14 سو ٹن روزانہ کی جا رہی ہے۔کمشنر نے شہر اولیاء کو آلائشوں سے پاک کرنے کے لئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور بریفننگ لی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روہت کمار اور ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق بھی موجود تھے۔











