ملتان، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف بھرپورآپریشن

43

 

ملتان27مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری جاری ہےاس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پرگزشتہ دن  بھرپور تجاوزات آپریشن کیا گیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال کی سربراہی میں میگا تجاوزات آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں سامان قبضے میں لیکر پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں اس موقع پر شیر شاہ ،گلگشت،ممتاز آباد اور قادرپوررں کے علاقوں میں تجاوزات کا مکمل صفایا کردیا گیا جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے کھوکھے ،تھڑے اور دیواریں بھی مسمار کرکے شہری راستے کشادہ کئے گئے۔

 آپریشن میں پولیس،ایم ڈی اے اور کارپوریشن سمیت مختلف اداروں کی ٹیموں نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر کے کونے کونے میں تجاوزات کا خاتمہ ترجیح ہے۔تجاوزات آپریشن کے بعد بازاروں کی بیوٹیفکیشن کیلئے اقدامات جاری ہیں۔