خانیوال میں  عید الاضحی پر مویشی منڈی سج گئی ،ضلعی انتظامیہ کے بہترین انتظامات

3

خانیوال، 03 جون (اے پی پی): ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی عید الاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈی لگادی ہے۔ مویشی منڈی میں صحت مند اور خوبصورت جانور فروخت کے لیے لائے گئے ہیں  خریداروں کی بڑی تعداد سنت ابراہیمیؑ کی تکمیل کے لیے فربانی کے لیے من پسند جانوروں کی خریداری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈی میں بیوپاری اور خریداروں کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں جس میں منڈی آنے والے جانوروں کی ویکسین، صفائی کے لیے سھترا پنچاب کاونٹر ،ریسکیو 1122 ،پانی اور سیکورٹی انتظامات کیے ہیں اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کسی قسم کے چارجز نہیں ہیں۔

مہنگاٸی اور قربانی کے جانوروں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت کے باوجود  لوگ پریشان ضرور ہیں مگر قربانی کا جذبہ مانند نہیں ہے۔