عیدالاضحیٰ ایثار، ہمدردی اور شمولیت کا پیغام دیتی ہے: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

1

لاہور, 7 جون(اے پی پی): وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قربانی کا جذبہ صرف جانور ذبح کرنے یا گوشت تقسیم کرنے تک محدود نہیں، بلکہ اصل قربانی کم وسائل رکھنے والے افراد کے احساس اور ان کے ساتھ ہمدردی کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقوق العباد سب سے زیادہ اہم ہیں اور یہی جذبہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اجاگر کیا جانا چاہیے۔
وزیر تعلیم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کم وسیلہ اور سفید پوش خاندانوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوں۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہمیں اس عید پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ:”ہر بچے کو اسکول، ہر ہاتھ کو کتاب، اور ہر ذہن کو علم کی روشنی دیں گے۔ یہی قربانی کا اصل مقصد اور روح ہے