اسکواش پلیئر احسن ایاز کی تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد

37

اسلام آباد،13 اگست(اے پی پی): پاکستانی انٹرنیشنل اسکواش پلیئر احسن ایاز نے  تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج، جو ہر معرکہ حق میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ڈٹی رہتی ہیں، ہمارے فخر اور حفاظت کی دیوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس خوبصورت وطن کی آزادی کے لیے جن شہداء اور غازیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

احسن ایاز نے کہا کہ تعلیم، جدت، اور محنت سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے جاؤ۔ چاہے سائنس ہو، فنون لطیفہ ہو، یا کھیل، ہر میدان میں پاکستان کا جھنڈا بلند کرو۔