سندھ حکومت اس بار جشنِ آزادی کی خوشیاں عوام کے ساتھ منا رہی ہے؛ ایم این اے قاسم گیلانی

14

اسلام آباد،13 اگست (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے یوم آزادی کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ 79ویں جشن آزادی کے موقع پر اہل وطن کو بہت مبارک باد اور معرکہ حق کی کامیابی کی دوہری خوشیاں پوری قوم کو مبارک ہوں۔

ایم این اے قاسم گیلانی نے کہا کہ جسطرح حیدرآباد میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سندھ حکومت کے اشتراک سے معرکۂ حق 79ویں جشنِ آزادی کے موقع پر گرینڈ میوزیکل کنسرٹ   کا انعقاد کیا  ہے وہ قابل ستائش ہے کیونکہ عوام کی بھرپور شرکت اور جوش و خروش نے ان تقریبات کو سراہا ۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ  جشنِ آزادی کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لے اس طرح کے پروگرامز عوام کے لیے  منعقد کئیے جائیں ،سندھ حکومت اس بار جشنِ آزادی کی خوشیاں عوام کے ساتھ منا رہی ہے۔عوام کی ایک کثیر تعداد ، بچے بڑے خواتین کسان، فنکار برادری ، محنت کش، طلباء نے ان تقریبات میں بھرپور شرکت کی ۔انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسطرز کے ثقافتی پروگرامز پورے ملک میں منعقد کرنے چاہئیں۔