قوم کومعرکہ حق کی فتح اور جشن آزادی کی ایک ساتھ مبارکباد دیتی ہوں ؛ایم این اے طاہرہ اورنگزیب

19

اسلام آباد، 13 اگست ( اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے یوم آزادی کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو میں قوم کو معرکہ حق کی فتح اور جشن آزادی کی اکھٹے مبارکباد دی اور کہا کہ معرکہ حق کی فتح اور جشن آزادی  سے عوام کے اندر ایک

نئی امنگ اور جوش و جذبہ بیدار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت کے اجاگر ہونے اور  تجدید عہد کا دن ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ 14اگست اسی جوش و جذبے کے تحت منائی جاۓ گی  اور معرکہ حق کی فتح  کا جشن ہماری افواج پاکستان کے نام ہے ۔