وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

24

‎بونیر ، 16 اگست ( اے پی پی):  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع بونیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

‎وفاقی وزیر نے بونیر میں سیلاب سے تباہ ہونے والے کئی دیہاتوں، لاپتہ افراد اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

‎ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج، ایف سی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

‎امیر مقام نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں اور عارضی راستوں کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں  نے مزید  کہا کہ وفاقی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

‎امیر مقام   نے اس قدرتی آفت کو 2005 کے زلزلے کے بعد دوسرا بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے لاپتہ افراد کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے  ہمدردی  کا اظہار کیا۔