اسلام آباد، 14 اگست ( اے پی پی ): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے پاکستان کا یومِ آزادی منانے کے کیے بچوں کے لیے پتلی تماشہ کا انعقاد کیا جس کا مقصد بچوں کو یوم آزادی کی اہمیت اور قیام پاکستان کے واقعات سے آگاہ کرنا تھا۔
پتلی تماشہ میں پتلیوں نے ثقافتی لباس میں ملی نغمے پیش کیے اور جدرو جہد آزادی کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا۔
یہ تقریب اس بات کا ثبوت تھی کہ فن و ثقافت شہریوں کو متحد کرنے اور قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں کس قدر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔











