اسلام آباد ، 14 اگست (اے پی پی ): نیو جرسی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان اور پہلی پاکستانی نژاد منتخب رکن شمع حیدرنے جشن آزادی پر اپنے پیغام میں پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبادکباد دیتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے-
انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاکستانیوں کو مبارکباد دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ،آج ہم اس حوصلے، وژن اور قربانی کا جشن مناتے ہیں جس کی بدولت ہمیں مادر وطن کی نعمت نصیب ہوئی ۔ہم جہاں بھی رہیں پاکستان ہمارے دلوں میں بستا ہے۔











