اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی ): یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر خاتون رکن کانگریس زو لوفگرن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستانی امریکیوں کی خدمات کے بارے میں ذاتی طور پر آگاہ ہوں، سیلیکون ویلی پاکستانی امریکیوں کی ایک بڑی اور متحرک کمیونٹی کا گھر ہے جو ہمارے ملک کی فلاح و بہبود میں بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکیوں جیسی تارکین وطن کمیونٹیز کے مثبت کردار اور شراکت کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔











