ملتان،04 ستمبر(اے پی پی ): حضرت محمدﷺ کی آمد سے ظلم و جہالت کے اندھیرے ختم اور نور اسلام کی صبح روشن ہوئی حضور نبی کریم کا اسوہٰ حسنٰہ ہمارے لیے مشعل راہ اور نجات کا ذریعہ ہے آپ پر کامل ایمان کے بغیر ہمارا دین و دنیا نا مکمل ہے ہمیں اس مبارک ماہ میں زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے نیک اعمال کرنے چاہئیں۔
ان خیالات کا اظہار مہمانان گرامی نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیرِاہتمام ملتان پوسٹ گریجویٹ کالج ملتان، یونیق سائنس سکول ملتان، ڈی ایس جی انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان اور 14سٹریٹ پیزا ملتان کے تعاون سے جشنِ میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں سہہ روزہ تقریبات کے پہلے روز ای لائبریری ملتان میں منعقدہ 21 ویں سالانہ جائزہ حسنِ نعت رسول مقبول کی تقریب تقسیمِ انعامات سے بحیثیت مہمانان خصوصی خطاب میں کیا۔
جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی مظفرگڑھ ڈاکٹر طاہرہ رفیق نے کی میزبان و منتظم اعلیٰ صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے۔
مہمانان خصوصی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم، چئیر مین بین المذاھب ہم آہنگی و ہیومین رائٹس کمیٹی لجنوبی پنجاب چوہدری ابرار حسین، ایگزیکٹو ممبر وومن چیمبر آف کامرس ملتان و خاتون سماجی رہنما چئیرپرسن انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین مسز طاہرہ نجم،سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری، سجادہ نشین دربار حضرت سخی سلطان سالار واہن مخدوم سید محمد باقر گردیزی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران زاہدہ خانم بخاری، ماہرِ تعلیم و سماجی رہنما پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین اور مذہبی سکالر ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر عبد الماجد وٹو شامل تھے۔
شرکاء خاص میں سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد،سماجی رہنما ملک غلام عباس، ماہر تعلیم رانا محمد اسلم انجم، رشید عباس خان، مختار سومرو، پروفیسر محمود حسین ڈوگر،محمد حنیف،زبیر میو، حسیب ملک، معیز ملک، فریحہ جاوید، تقریب سے خطاب کرتے ڈاکٹر طاہرہ رفیق، عدنان نعیم، چوہدری ابرار حسین اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ کی آمد سے قبل جہالت کا یہ عالم تھا کہ لوگ اپنی بچیاں زندہ دفن کر دیتے تھے مگر آپ کی آمد سے یہ جہالت کا دور ختم ہوا اور اسلام نے خواتین کو وہ حقوق دئیے جو اس سے قبل نا تھے۔ربیع الاوّل رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہِ مبارکہ میں حضور نبی کریم صلی اللّہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی اور آج ہم ان کا پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت باسعادت منا رہے ہیں۔
مسز طاہرہ نجم، بابو نفیس احمد انصاری، مخدوم سید محمد باقر گردیزی، زاہدہ خانم بخاری، پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین اور پروفیسر عبدالماجد وٹو نے کہا کہ نئی نسل میں حبِ رسول کو پروان چڑھانے کیلئے نعت گوئی موثر ذریعے ہے ربیع الاوّل میں ایسی بابرکت روحانی محافل سے اجر و ثواب کے ساتھ ساتھ قلبی سکون ملتا ہے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن مبارکباد کی مستحق ہے کے وہ پچھلے 22 سال سے مسلسل اس محفل کا انعقاد کررہے ہیں۔
اس موقع پر سکولز،کالجز و مدارس کے طلبہ و طالبات میں مقابلہ نعت شریف کے جج کے فرائض معروف مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین نے سرانجام دیئے جن کے فیصلہ کی روشنی میں مقابلہ نعت پرائمری سکول لیول میں اول ہاجرہ ریاض گورنمنٹ مسلم بوائز ہائی سکول ملتان، دوئم عیشال فاطمہ، سوئم ریان پریمیئر پبلک سکول ملتان رہیں جبکہ مقابلہ نعت ہائی سکولز میں اول سید اصغر علی زیدی ملتان پبلک سکول، دوئم عبد الرحمن ملتان پبلک سکول اور سوئم عادل فراز بلسن پبلک سکول جلیل آباد کالونی رہے۔
کالج لیول گرلز میں اول عیشا نعیم گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سورج میانی ملتان، دوئم ماریہ ندیم لیجنڈ کالج ملتان اور سوئم مسکان گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سورج میانی ملتان اور چہارم عائزہ گلشن رہیں. جبکہ طلبا کے درمیان مقابلہ نعت کالج لیول میں اول عبداللہ یاسین مسلم کالج ملتان، دوئم معظم علی قریشی گورنمنٹ کالج آف کامرس ملتان، سوئم مختیار خان رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رمز کالج ملتان رہے دیگر شرکائی مقابلہ عبد الہادی، محمد سلیمان، احمد ضرار، حیدر علی، اسد علی، سکندر اسلم، حافظ وحید اکرم، میں حوصلہ افزائی کے خصوصی انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گیے۔
تقریب کے آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا اور قاری محمد عمر نے ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کروائی۔