صدر آصف علی زرداری کا کاشغر یونیورسٹی کا دورہ

11

کاشغر، 20 ستمبر ( اے پی پی) صدر آصف علی زرداری نے کاشغر یونیورسٹی کا دورہ کیا،  صدر کا استقبال پارٹی سیکرٹری ڈنگ بانگ وین اور طلباء و اساتذہ نے کیا-  صدر کو بریفنگ دی گئی کہ یونیورسٹی  1962 میں قائم ہوئی، 2015 میں مکمل یونیورسٹی کا درجہ ملا،یونیورسٹی میں 40 ہزار طلباء و اساتذہ موجود ہیں جبکہ جلد تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے- یونیورسٹی سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، زراعت، سماجی علوم، آرٹس اور کلچر سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم فراہم کرتی ہے- صدر کو سی پیک سینٹر کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی-صدر نے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی اور ان کے تعلیمی و رہائشی حالات دریافت کیے- طلباء نے بتایا کہ تعلیم، ہاسٹل اور وظیفہ مکمل طور پر چینی حکومت فراہم کرتی ہے- صدر نے طلباء پر  اس بات کا زور دیا کہ وہ محنت سے پڑھیں اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں-