سکھر،03ستمبر(اے پی پی): چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی ہدایت پر ضلع کونسل کی ریسکیو ٹیم نے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو فیری بوٹس کی مدد سےمحفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ الگ کچے کے سیلابی پانی میں پھنسے درجنوں افراد اور مویشیوں کو باحفاظت منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں ضلع کونسل کی ٹیم نے حصہ لیا۔
اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ کچے کے دیہاتیوں کو فون کال پر فوری ریسپانس دیا گیا، سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کشتیاں ہر وقت تیار ہیں، سکھر میں کہیں بھی ضرورت ہوگی ہم لوگوں کو ریسکیو کریں گے،سکھر کے کچے کے علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے،مشکل کے وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔