لودھراں14, ستمبر )اے پی پی )؛ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر شکیل احمد نے فلڈ ریسکیو آپریشن کے دوران حیات پور کا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر موجود ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارا۔ اس دوران انہوں نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔انجنیئر شکیل احمد نے ریسکیو ٹیموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلڈ ریسکیو آپریشن کو ہر ممکن حد تک موثر اور تیز بنایا جائے تاکہ متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوراً کنٹرول روم کو اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔انجنیئر شکیل احمد کی جانب سے ریسکیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی اور ہدایات نے ان کے عزم اور محنت کو مزید تقویت دی ہے، جس سے عوام کی خدمت کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔











