لودھراں 17ستمبر(اے پی پی) ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے لودھراں پبلک سکول میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرحان سمیجہ اور یو این او کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین نوجوان نسل بالخصوص بچیوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ ویکسین انہیں مہلک مرض سرویکل کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے ویکسین لگوانے والی بچیوں کے عمل کا معائنہ کیا اور فنگر مارکنگ کا جائزہ بھی لیا۔











